27 جون 2014 - 16:13
سامراء میں حرم مطھر کا دفاع کرتے ہوئے ایک پاکستانی مجاہد کی شہادت

سامراء میں حرم مطھر کا دفاع کرتے ایک پاکستان پاراچنار کے رہنے والے ایک مجاہد نے شہادت پا لی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے علاقے پاراچنار کے رہنے والے ایک جوان مجاہد نے سامراہ میں حرم مطہر پر ہوئے حملے کے بعد قم سے اس شہر کا رخ کیا اور تکفیری گروہ داعش کے خلاف جہاد میں شرکت کی۔
پاراچنار کے مجاہد ’’جاوید حسین‘‘ نے سامرا میں حرم امامین عسکریین (ع) کی حفاظت کرتے ہوئے داعش کے خلاف جہادی کاروائیوں میں جام شہادت نوش کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جاوید حسین سامرا میں جہادی کاروائیوں کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے اور آخر کار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔
ابنا کی رپورٹ کے مطابق اس شہید کا جلوس جنازہ آج بروز جمعہ کو قم میں حرم حضرت معصومہ (ع) کے جوار میں نکالا جائے گا اور بھشت حضرت معصومہ (ع) میں انہیں دفنایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲